اسلام آباد( نئی تازہ رپورٹ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے علی امین گنڈا پورکی نا اہلی کی درخواست سماعت کیلیے منظور کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست سے متعلق الیکشن کمیشن نے فیصلہ جاری کردیا، ای سی پی نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت کے لیے 26 مارچ کی تاریخ مقرر کردی۔
محمد کفیل نامی شہری کی طرف سے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں علی امین گنڈا پور پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
درخواست گزار کے مطابق ڈی آئی خان میں 735 کنال اراضی علی امین کے نام منتقل کی گئی جبکہ اصل مالک آصف خان نامی شخص تھا۔
درخواست کے مطابق علی امین گنڈاپورنے 2020 کے گوشواروں میں یہ طاہر کیا کہ مذکورہ اراضی کی فروخت سے حاصل رقم سے گاڑی خریدی ہے۔
ای سی پی کے مختصر فیصلہ کے مطابق معاملہ میرٹ پر دیکھنے کی ضرورت ہے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ڈی آئی خان کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 26 مارچ سے پہلے رپورٹ جمع کرائیں۔