اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک 2024 کے دوران بینکوں کے نئے دفتری اور کاروباری اوقات کا اعلان کر دیا ہے۔
ایس بی پی کے نوٹیفکیشن کے مطابق رمضان کے مہینے میں نئے دفتری اوقات لاگو ہوں گے، جن پر تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے اور مائکروفنانس بینک عمل کریں گے۔
نئے اوقات کے مطابق بینکوں کے اوقات پیر تا جمعرات صبح 9 بجے سے سہ پہر ساڑھے 3 بجے تک ہوں گے جبکہ دو سے ڈھائی بجے تک نماز کا وقفہ ہوگا۔ جمعہ کو صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر ایک بجے تک بغیر وقفہ کے کام ہو گا۔
عوام سے لین دین کے لیے پیر تا جمعرات اوقات صبح نو بجے سے دوپہر دو بجے تک ( بلاوقفہ) مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ جمعہ کو صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر ایک بجے تک بلاوقفہ لین دین ہو گا۔
رمضان المبارک ختم ہونے پرپہلے والے اوقات کار لاگو ہو جائیں گے ۔