اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف کی 19 ارکان پر مشتمل وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔
کابینہ کی تقریب حلف برداری پیر کو ایوان صدر میں ہوئی، صدر آصف علی زرداری نے وفاقی کابینہ کے ارکان سے حلف لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف بھی اس موقع پرموجود تھے۔
اسحاق ڈار،خواجہ محمد آصف ، احسن اقبال ،رانا تنویر حسین، اعظم نذیر تارڑ،چوہدری سالک حسین اورعبدالعلیم خان نے وفاقی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔
مصدق ملک ،جام کمال خان ،انجینئر امیر مقام ،سردار اویس لغاری ، عطاء اللہ تارڑ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، قیصر احمد شیخ اورمیاں ریاض حسین پیرزادہ بھی بطور وفاقی وزیر حلف اٹھانے والون میں شامل ہیں ۔
احد چیمہ، محمد اورنگزیب اورمحسن نقوی بھی حلف کے بعد وفاقی کابینہ کا حصہ بن گئے ،جبکہ شزا فاطمہ نے وزیر مملکت کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے 19 رکنی کابینہ کے ناموں کی ایدوائس صدر کو بھجوائی گئی ، جس میں 18 وفاقی وزرا اور ایک وزیر مملکت کا نام شامل تھا ۔