پشاور(نئی تازہ رپورٹ) پشاور میں بورڈ بازار کے قریب مبینہ خودکش دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی کے مطابق پشاور میں بورڈ بازار کے قریب ایک موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔
زخمی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ، زخمی ہونے والے شخص کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق 4 سے 5 کلو بارودی مواد ایک موٹرسائیکل میں نصب تھا، جس پر 3 افراد سوار تھے، اور ممکنہ طور پر یہ خود کش دھماکہ ہو سکتا ہے، تاہم دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے ۔
دھماکے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی۔