اسلام اباد ( نئی تازہ رپورٹ) وفاقی حکومت نے رمضان المبارک 2024 کے دوران سرکاری اداروں اور دفاتر کے اوقات کار جاری کردیے ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق رمضان المبارک کے دوران ہفتہ میں پانچ دن کھلنے والے دفاتر صبح 9 بجے سے کام شروع کریں گے اور دن تین بجے تک کھلے رہیں گے۔
رمضان 2024 کے اوقات کار کے لیے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وفاقی حکومت کے تحت ہفتہ میں 6 دن کام کرنے والے دفاترکے اوقات کار صبح 9 بجے سے دن 2 بجے تک ہوں گے ۔
جمعہ کو سرکاری اداروں اور دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے دن ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے۔
علاوہ ازیں حکومت سندھ بھی نے رمضان کے دوران سرکاری اداروں اور دفاتر کے اوقات کار جاری کردیے ہیں۔
چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے دفاتر کی ٹائمنگ بارے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے, جس کے مطابق رمضان المبارک 2024 میں سندھ کی صوبائی حکومت کے دفاتر صبح 10 بجے سے شام چار بجے تک کھلے رہیں گے ۔جمعہ کوصوبائی دفاتر صبح دس بجے سے دوپہر ایک بجے تک کھلے رہیں گے۔