اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) سپریم جوڈیشل کونسل نے مستعفی جج جسٹس مظاہر نقوی کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیتے ہوئے برطرفی کی سفارش کر دی۔
بیان کے مطابق کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے اپنی رائے منظوری کیلئے صدر مملکت کو بھجوا دی ہے۔
سپریم جوڈیشل کونسل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف 9 شکایات آئیں، انہیں مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیا جاتا ہے انہیں عہدے سے ہٹانا چاہیے۔
سپریم جوڈیشل کونسل نے اپنی رائے صدر مملکت کو ارسال کردی ہے اور رائے پر صدر مملکت کارروائی کے مجاز ہیں۔
واضح رہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے یکم مارچ کو سپریم کورٹ کے مستعفی جج مظاہر اکبر نقوی کے خلاف شکایات پر کارروائی مکمل کی تھی۔
علاوہ ازیں سپریم جوڈیشل کونسل نے اپنے رول 5 میں ترمیم کی ہے، رول پانچ میں ترمیم کے بعد الزامات پر وضاحت دینے کا حق ججز کو دیدیا گیا۔ ججز کا مؤقف ہےکہ بےبنیاد الزامات پر جواب سے ججز کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 5 کی خلاف ورزی ہوتی ہے، کونسل مشاورت کے بعد اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ بےبنیاد الزامات کا جواب دینے سے شق 5 کی خلاف ورزی نہیں ہوتی، ججز کی تشویش کے باعث ججز کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 5 میں ترمیم کی گئی ہے۔