اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) صدرپاکستان کے انتخاب کے سلسلہ میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو ہو گا۔
اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے صدر مملکت کے انتخاب کے سلسلہ میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہفتہ 9 مارچ 2024 کی صبح 10 بجے طلب کیا ہے۔ پارلیمنٹ ہائوس میں ہونے والے اہم اجلاس کے لیےسینیٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان کو اطلاع دی دے گئی ہے۔
صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس بھی اسی روز ہوں گے۔ صدارتی الیکشن میں آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ آصف علی زرداری کو مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ ان کے مد مقابل پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی سنی اتحاد کونسل نامزد امید وار ہیں۔ سنی اتھاد کونسل میں پی ٹی ائی کے حمایت یافتہ آزاد ارکان نے شمولیت اختیار کی تھی۔
صدارتی امیدواروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا چکے ہیں، شیڈول کے مطابق صدارتی الیکشن 9 مارچ کو ہوگا، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 4مارچ کو مکمل ہونے بعد امیدواروں کی فہرست 5 مارچ کودن ایک بجےجاری کر دی جائیگی۔