اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) الیکشن کمیشن اف پاکستان نے 9 مارچ 2024 کو صدارتی الیکشن کرانے کا شیڈول جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 2 مارچ کوصدر کے الیکشن کے لیے کاغذاتِ نامزدگی 12 بجے سے پہلے جمع کرائے جا سکیں گے، ریٹرننگ آفیسرکاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 4 مارچ کو صبح 10 بجے کریں گے۔
شیدول کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی 5 مارچ کو دوپہر 12 بجے تک واپس لیے جاسکتے ہیں، امیدواروں کی فہرست 5 مارچ کو 1 بجے آویزاں کی جائے گی جبکہ امیدوار 6 مارچ تک دستبردار ہو سکیں گے۔
صدر کے الیکشن کے لیے پولنگ 9 مارچ کو صبح 10 سے شام 5 بجے تک پارلیمنٹ ہاؤس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ آئین کے مطابق صدرمملکت کے انتخابات کا ریٹرننگ افسر چیف الیکشن کمشنر ہوتا ہے۔