لاہور( نئی تازہ رپورٹ) حکومت نے حضرت شاہ حسین لاہوری کے عرس، میلہ چراغاں کے موقع پر 2 مارچ 2024 کو لاہور میں مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا۔
حضرت شاہ حسین کا عرس اور میلہ چراغاں 2 مارچ کو باغبان پورہ لاہور میں شروع ہو گا۔ واضح رہے کہ حضرت شاہ حسین کو مادھو لال حسین کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔
جمعرات کو جاری کئے گئے سرکاری نوٹیفیکیشن کے مطابق 2 مارچ کولاہور میں عام تعطیل پنجاب کے تمام سرکاری کے لئے ہو گی۔
تاہم پنجاب حکومت کے صوبائی سیکرٹریٹ میں کام کرنے والے ملازمین معمول کے مطابق دو مارچ کو اپنے دفاتر آئیں گے۔
مادھو لال حسین کے عرس کو عرف عام میں میلہ چراغاں یا میلہ شالامار بھی کہا جاتا ہے،جو لاہورکا بڑا ثقافتی میلہ سمجھا جاتا ہے۔