اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن نے رمضان 2024 سے قبل مختلف اشیا کی قیمتوں میں کمی کردی ۔ جبکہ عوام کے لیے رمضان ریلیف پیکج پربھی 4 مارچ سے عملدرآمد شروع ہو گا۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے مختلف برانڈزکےگھی،کوکنگ آئل اورچائے سمیت دیگر اشیاکی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔
گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں4 روپےسے100روپے فی کلو گرام تک کی کمی کی گئی ہے۔
مختف برانڈز کی چائے کی قیمتوں میں بھی100 روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔
دوسری جانب یوٹیلیٹی اسٹورز پرآئندہ ماہ سے رمضان ریلیف پیکج 2024 کا بھی آغازہو رہا ہے۔ رمضان پیکج کے تحت یوٹیلٹی سٹورز 19 اشیائے ضروریہ پر ریلیف دیں گے۔ ذرائع کے مطابق رمضان پیکج 2024 کے تحت 7 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف دیا جائے گا،رمضان پیکج پر 4 مارچ سے عملدرآمد کی سفارش کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں اس حوالے سے ای سی سی اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان ریلیف پیکج 2024 کا اعلان کر دیا
بتایا گیا ہے کہ رمضان ریلیف پیکج سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بی آئی ایس پی کے تحت رجسٹرڈ صارفین مستفید ہوسکیں گے۔ جبکہ عام شہریوں کے لیے بھی اشیائے ضروریہ رعایتی قیمتوں پر مہیا کی جائیں گی۔