پنجاب اسمبلی کے نئے منتخب ہونے والے سپیکرملک محمد احمد خان نے سیاست کا آغاز کب کیا اور مسلم لیگ ن میں کب شامل ہوئے؟
ایک رپورٹ کے مطابق ملک احمد خان کا تعلق پنجاب کے ضلع قصور سے ہے اور وہ ایک سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔
ملک احمد خان 29 نومبر 1971 کوضلع قصور میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد ملک محمد علی خان 1972 سے 1977 کے دوران رکن پنجاب اسمبلی رہے۔ وہ 1985 سے 1994 تک سینیٹ کے رکن رہے جبکہ 1986 سے 1988 کے دوران وہ سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین رہے۔
ملک محمد احمد خان نے بکنگھم یونیورسٹی سے بیچلر آف لاز (آنرز) کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ انہیں مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کے کافی قریب سمجھا جاتا ہے جو اہم مشاورتی عمل میں شریک رہتے ہیں۔ بعض حلقوں کے مطابق وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ خوشگوار تعلقات کے حامی ہونے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سنی اتحاد کونسل کا ماضی ، حال اور تحریک انصاف سے قربت کی کہانی
ملک محمد احمد خان نے پہلی بار 2002 کے عام انتخابات میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 179 (قصور) سے پاکستان مسلم لیگ ق کےٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی۔
انہوں نے جنوری 2012 میں پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی اور وہ 2013 کے عام انتخابات میں حلقہ پی پی 179 (قصور ) سےایم پی اے متخب ہوئے۔
ملک محمد احمد خان پنجاب اسمبلی کے نئے اسپیکر منتخب ہو گئے
2018 کے انتخابات میں وہ حلقہ پی پی 176 (قصور) سے ایک بار پھرمسلم لیگ ن کےتکت پر تیسری باررکن صوبائی اسمبلی بنے ، 2024 کے حالیہ الیکشن میں ملک محمد احمد خان چوتھی بار قصور سے صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔
ملک محمد احمد خان 2013 کے الیکشن کے بعد اس وقت کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے مشیر اطلاعات مقرر ہوئے۔
مسلم لیگ ن کی قیادت نے ان پرایک بار پھر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اسپیکر پنجاب اسمبلی کے عہدے کے لیے نامزد کیا اور انہوں نے 224 ووت لے کراس اہم منصب پر کامیابی حاصل کی۔