کراچی( نئی تازہ رپورٹ ) کراچی سمیت پاکستان کے مختلف حصوں میں 2024 کے رمضان المبارک کا چاند کب نظر آئے گا، اورپہلا روزہ کب ہوگا۔
پیر 11 مارچ 2024 کوچاند نظر آنے کی تاریخ کے بارے میں حتمی اعلان کیا جائے گا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر 11 مارچ بمطابق 29 شعبان 1445 ہجری کو ہو گا، صوبائی اور علاقائی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اسی روز ہوں گے۔
بعض رپورٹس کے مطابق پاکستان کے مختلف حصوں میں رمضان المبارک کا چاند پیر 29 شعبان 1445 ہجری کو نظر آسکتا ہے، اس روز مارچ 2024 کی 11 تاریخ ہو گی. پیر کو چاند نظر آنے کی صورت میں یکم رمضان المبارک منگل 12 مارچ کو ہو گی۔
29 شعبان کو چاند نظر نہ آنے کی صورت میں رمضان کی پہلی تاریخ بدھ 13 مارچ کو ہو گی۔
چاند نظرآنے یا نہ آنے کے حوالے سے پیر 11 مارچ کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ہی حتمی اعلان کیا جائے گا، رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں محکمہ موسمیات کے ماہرین بھی شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق جامعہ کراچی کے شعبہ ایسٹرو فزکس اینڈ پلانیٹری سائنس کے ماہرین رمضان کے چاند کی پیدائش اورعمر کے حوالے سے جلد اعلان کریں گے۔
واضح رہے کہ یہ رپورٹ ابتدائی معلومات پر مبنی ہے ، اس حوالے سے حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا ہو گا۔