کراچی( نئی تازہ رپورٹ) حکومت سندھ نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اور غیر سرکاری تعلیمی اداروں میں شبِ برات 2024 کے موقع پر پیر، 26 فروری 2024ء کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی سندھ کی طرف سے 23 فروری کو جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ متعلقہ اتھارٹی کی منظوری سے، 13 نومبر 2023ء کو منعقدہ سٹیئرنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں کیےگئے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا ہے۔
اسلامی مہینے شعبان کی 15ویں رات کوآنے والی شبِ برات دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ایک اہم مذہبی رات ہے۔
سیکرٹری برائے حکومت سندھ ڈاکٹر شیرین مصطفیٰ کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن پرنسیپل سیکرٹری گورنر سندھ، چیف سیکرٹری اور وزیر اعلیٰ سمیت مختلف صوبائی حکام کوبھجوایا کیا گیا ہے۔ تعلیمی شعبہ کے سربراہان اور متعلقہ بورڈز کو بھی اس کی کاپی بھجوائی گئی ہے۔