لاہور( نئی تازہ رپورٹ) پنجاب میں ماہ رمضان المبارک 2024 کے دوران سرکاری اور نجی سکولوں کی نئی ٹائمنگ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال ماہ رمضان میں تمام سرکاری اور نجی سکولوں کی کلاسز پیر سے جمعرات تک صبح 7:30 بجے سے 12 بجے تک جاری رہتی تھیں۔ جبکہ جمعہ کے روز یہ ٹائمنگ 7:30 بجے سے 11:30 بجے تک تھی۔
پاکستان میں رمضان المبارک 2024ء کا آغاز 12 مارچ کو ہورہا ہے، رمضان کے دوران پنجاب کے تمام سکولوں و تعلیم اداروں کی ٹائمنگ کے بارے میں سرکاری نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
11 مارچ 2024 کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں رمضان کے لیے سکولوں کی نئی ٹائمنگ یہ ہے:
سنگل شفٹ سکولز: صبح 8:30 بجے سے دوپہر 1 بجے تک جبکہ جمعہ کو 8:30 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک
ڈبل شفٹ / آفٹر نون سکولز: صبح 8:30 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ، ایوننگ شفٹ دوپہر ڈیڑھ بجے سے 4 بجے تک
جمعہ کوصبح 2:00 بجے سے دوپہر 5:00 بجے تک
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ماہ رمضان کے دوران صبح کی اسمبلی نہیں ہو گی۔