اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ ) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) نے الیکشن سے قبل سرکاری افسران اور ٹیچرز کے تبادلوں پر عائد پابندی ختم کردی، گریڈ 19 تک کے ملازمین کے تبادلوں بارے محکمہ اب اپنے طور پر فیصلہ کر سکتا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب حکومت کے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (S&GAD) کو مراسلہ بھیج دیا۔ مراسلےمیں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن سرکاری ملازمین کے تبادلوں پر عائد پابندی ختم کر رہاہے۔ بنیادی سکیل 19 اور اس سے کم سکیل کے افسران اور اہلکاروں کی تقرری اور تبادلے محکمے اپنے طور پر کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ ای سی پی نے اس سے قبل آئندہ عام انتخابات کی غیرجانبداری اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے سرکاری افسران اور اہلکاروں کے تبادلوں اور تعیناتیوں پر پابندی عائد کی تھی۔ تاہم الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اب اساتذہ سمیت دیگر سرکاری ملازمین کے تبادلوں اور تقرریوں پر عائد پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سنی اتحاد کونسل کا ماضی ، حال اور تحریک انصاف سے قربت کی کہانی
اس فیصلے کا متعدد اساتذہ یونینز نے خیرمقدم کیا ہے، جن کا موقف ہے کہ اس پابندی سے بہت سے اساتذہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جو اپنی سہولت کی جگہوں پر تبادلہ کرانے سے قاصر تھے۔
پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک اور ایف اے کے امتحانات انگلش میں لینے کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق دیگر صوبوں اور وفاقی اداروں کو بھی تبادلوں پر عائد پابندی ختم کرنے کے مراسلے بھجوا دیئے گئے ہیں۔
ملتان بورڈ نے 9 ویں ، 10 ویں کے سالانہ امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی