اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چیف جسٹس پاکستان کیخلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز مہم چلانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے علاقہ پینڈورا کے رہائشی شخص عبدالواسع نے 20 فروری کوچیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف مہم چلائی، سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرملزم کی طرف سے چیف جسٹس کو دھمکیاں دی گئیں اور چیف جسٹس کی کردار کشی کی گئی۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کے خلاف سوشل میڈیامہم میں شریک دیگر افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے، نشان دہی کے بعد ملوث افراد کی کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ نگران وفاقی کابینہ اس طرح کی سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کیخلاف مشتر کہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کی منظوری دے چکی ہے۔