لاہور( نئی تازہ رپورٹ) حکومت نے پنجاب کے دو بڑے شہروں ملتان اور راولپنڈی کے کمشنرز کی تقرری اور تبادلوں کا اعلان کر دیا۔
سروسز انڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (S&GAD) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، کمشنرملتان عامر خٹک اب راولپنڈی کے کمشنر کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔
سینیئر بیورو کریٹ اور سیکرٹری صنعت و تجارت مریم خان کو کمشنر ملتان کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
اس سے قبل، راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد سیف انور جپہ کو کمشنر راولپنڈی ڈویژن کے تبادلے کے بعد اس عہدے کا اضافی چارج سونپا گیا تھا۔
چیف سیکرٹری پنجاب، زاہد اختر زمان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ڈی جی آرڈی اے کو اپنے فرائض کے علاوہ کمشنر راولپنڈی ڈویژن کے عہدے کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان کی اعلیٰ سطح کمیٹی نے سابق کمشنرراولپنڈی لیاقت چٹھہ کے دھاندلی کے الزامات پر تحقیقات مکمل کرلی ہیں۔
پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک اور ایف اے کے امتحانات انگلش میں لینے کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ کا ابتدائی ڈرافٹ مکمل کر لیا ہے، الیکشن کمیشن انکوائری کمیٹی نے سابق کمشنر کیخلاف فوجداری کارروائی تجویز کی ہے۔
رپورٹ میں راولپنڈی ڈویژن کے حالیہ الیکشن کے ڈی آر اوز اور آر اوز کے بیانات شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق تمام ڈی آر اوز اور آر اوز نے دھاندلی کے الزامات کو یکسر مسترد کیا ہے۔
لاہوربورڈ نے میٹرک ( 9 ویں، 10 ویں) کے طلبا کو رول نمبر سلپس حاصل کرنے کا طریقہ بتا دیا
یاد رہے کہ چند روز قبل کمشنر راولپنڈی لیاقت چھٹہ نے دعویٰ کیا تھا کہ انتخابی نتائج میں دھاندلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں راولپنڈی ڈویژن میں انتخابی دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں اورخود کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں۔ بعد ازاں حکومت نے ان کا تبادلہ کر دیا تھا اور ڈی جی آرڈی اے کو کمشنر کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔