جامشورو(نئی تازہ مانیٹرنگ) حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کے موقع پرجامشورو کی ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں جمعرات 29 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
ڈپٹی کمشنرکے مطابق حضرت لعل شہبازقلندرکے 772 ویں عرس کے پہلے روز ضلع بھر میں چھٹی ہوگی۔
حیدرآباد انتطامیہ نے سیہون میں حضرت لعل شہبازقلندر کے سالانہ عرس کے موقع پر دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر جامشورو کی سفارش پر کمشنر حیدرآباد نے دفعہ 144 نافذ کی، اس حوالے سے کمشنر حیدرآباد کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ عرس کےدوران سیہون کی نہروں میں نہانے پر پابندی ہوگی جبکہ ہیوی لوڈگاڑیوں کی آمد پر بھی پابندی ہوگی۔
سیہون میں حضرت لعل شہباز قلند ر کا سالانہ عرس جمعرات 29 فروری سے شروع ہوگا ، جو دو مارچ تک جاری رہے گا۔