پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک اور ایف اے کے امتحانات انگلش میں لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ نئی پالیسی کے تحت سوالیہ پیپرز میں اردو کی آپشن ختم کردی جائے گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق 2025 سے میٹرک سائنس و آرٹس کے امتحانات انگلش میں ہونگے،سوالیہ پیپرز میں اردو کی آپشن ختم ہو جائے گی۔ معلوم ہوا ہے کہ میٹرک کے امتحانات میں نئی پالیسی کا اطلاق 2025 سے ہوگا۔ جبکہ ایف اے کے تمام اختیاری مضامین کا امتحان 2026 سے انگلش میں لیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق اس وقت سوالیہ پیپرز میں اردو یا انگریزی دونوں آپشن موجود ہیں۔ واضح رہے کہ ۔سکولوں
سرگودھا بورڈ، میٹرک سالانہ امتحانات 2024 ( 9 ویں ، 10 ویں) کی ڈیٹ شیٹ جاری
کی سطح پر پہلی تا آٹھویں جماعت کی نصابی کتب کی زبان پہلے ہی انگلش کی جاچکی ہے۔ نئی پالیسی کی باقاعدہ منظوری پنجاب بورڈزکمیٹی آف چیئر مین( پی بی سی سی) کے اجلاس میں دی جائے گی۔