اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) پکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ مزید 32 آزاد ارکان اسمبلی نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کر لی ہے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ مزید 32 آزاد ارکان قومی اسمبلی کی طرف سے پارٹی میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ جمع کروا دیئے گئے، اس طرح سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے والے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد ارکان قومی اسمبلی کی مجموعی تعداد 82 ہوگئی ہے ۔
اس کے علاوہ سندھ کی صوبائی اسمبلی کے 9 پی ٹی آئی حمایت یافتہ ارکان نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کر کے پارٹی سرٹیفکیٹ جمع کروا دیئے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : سنی اتحاد کونسل کا ماضی ، حال اور تحریک انصاف سے قربت کی کہانی
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کے مطابق صوبائی اسمبلیوں کے مزید آزاد ارکان کے بیان حلفی بھی جلد جمع کروا دیئے جائیں گے ۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے لیے ترجیحی فہرست بھی الیکشن کمیشن میں جلد جمع کروا دی جائے گی۔