اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کو ایکس ( ٹوئٹر) کی سروس تک رسائی حاصل کرنے میں ہفتہ کی رات سے دشواری کا سامنا ہے۔
ویب سائٹس اور انٹرنیٹ کی سروس کو مانیٹر کرنے والی سائٹ ’ڈاؤن ڈیٹیکٹرپی کے‘ کے مطابق پاکستان میںہفتہ کی رات کو تقریباً نو بجے ایکس کی سروس تک رسائی ممکن نہیں تھی۔
صارفین ہفتہ کی رات سے ایکس پر نہ تو کوئی مواد دیکھ پا رہے ہیں اور نہ ہی کچھ پوسٹ کر سکتے ہیں۔
ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق ایکس کی بندش کے حوالے سے ہفتہ کی رات نو بجے سے متعدد رپورٹس موصول ہورہی ہیں۔
اتوار کی صبح 9 بجے تک 12 گھنٹے بعد بھی پاکستان میں ایکس تک رسائی ممکن نہیں تھی، پی ٹی اے کی جانب سے اس حوالے سے صارفین کو کچھ نہیں بتایا گیا۔
اطللاعات کے مطابق بعض صارفین نے ایکس تک رسائی کے لیے وی پی این کا سہارا لیا ہے تاہم کئی وی پی این بھی پاکستان میں کام نہیں کر رہے اور کچھ پر انٹرنیٹ کی سپیڈ بہت سست بتائی گئی ہے۔