ملتان ( نئی تازہ رپورٹ) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ( BISE) ملتان نے میٹرک ( 9 ویں ، 10 ویں) کے سالانہ امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام 9 ویں جماعت میڑک ( پارٹ 1 ) کے سالانہ امتحان 19 مارچ 2024 سے شروع ہوں گے، ملتان بورڈ کی طرف سے جاری ڈیٹ شیٹ کے مطابق منگل 19 مارچ کوصبح کی شفٹ میں نہم جما عت کے اکنامکس( معاشیات) اور جغرافیہ کے پیپر ہوں گے۔
ملتان بورڈ کے پیپرز کی مارننگ شفٹ کا آغاز صبح 8:30 بجے ہو گا ۔ پہلے روز ایوننگ شفٹ میں تاریخ پاکستان، تاریخ اسلام اور آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائننگ کے پیپر ہوں گے،
یہ بھی پڑھیں : سنی اتحاد کونسل کا ماضی ، حال اور تحریک انصاف سے قربت کی کہانی
ایوننگ شفٹ کے پیپرز دن 1:30 پر شروع ہوں گے جبکہ جمعہ کوایوننگ شفٹ کے ہونے والے پیپردن 2:30 بجے شروع ہوں گے۔
ملتان بورڈ کی میٹرک امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ کے مطابق 10 ویں جماعت میڑک ( پارٹ 2 ) کے سالانہ امتحان جمعہ یکم مارچ 2024 سے شروع ہوں گے۔
پولیس نے معروف گلوکار ذیشان روکھڑی کو گرفتار کر لیا
ملتان بورڈ کی جاری ڈیٹ شیٹ کے مطابق یکم مارچ 2024 کوصبح کی شفٹ میں دہم جما عت کے سوکس، ووڈ ورک ، اور مینیجمنٹ آف بیٹر ہوم کے پیپر ہوں گے۔ جبکہ 10 ویں جماعت کے ایوننگ شفٹ میں پہلے روز ہائوس ہولڈ اکائونٹس اینڈ ریلیٹڈ پرابلمز، تاریخ اسلام اور تاریخ پاکستان کے پیپر ہوں گے۔
فیڈرل بورڈ نے میٹرک امتحانات ( 9 ویں، 10 ویں) 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی