لاہور ہائی کورٹ نے مریم نوازاور خواجہ آصف سمیت 20 امیدواروں کی انتخابات میں کامیابی کے خلاف درخواستیں مسترد کر دیں۔
نئی تازہ رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے اس حوالے سے محفوظ کیا گیا فیصلہ رات کو سنایا۔
عدالت نے جن امیدواروں کی کامیابی کے خلاف دائر درخواستیں مسترد کی ہیں ان میں حمزہ شہباز، خواجہ آصف، عطا تارڑ اور عون چوہدری شامل ہیں۔ درخواست گزاروں نے انتخابی نتائج کو چیلنج کیا تھا۔
درخواست گزاروں میں سلمان اکرم راجہ، ریحانہ ڈار اور دیگر شامل تھے۔
ہائی کورٹ کی طرف سے درخواستیں مسترد کرتے ہوئے درخواست گزاروں کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 8 اور 9 کے تحت الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کریں۔
عدالت کے تحریری فیصلےمیں الیکشن کمیشن سے کہا گیا ہے کہ وہ آئین کے آرٹیکل 218 کےتحت فیصلہ کرے، الیکشن کمیشن کافیصلہ الیکشن ایکٹ کے مطابق ہوناچاہیے۔