امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے عام انتخابات میں اپنی جماعت کی ناکامی پرپارٹی سربراہی سے استعفیٰ دے دیا۔ وہ مارچ 2014 سے جماعت اسلامی کے امیر تھے۔
واضح رہے کہ حالیہ الیکشن میں جماعت اسلامی قومی اسمبلی میں کوئی بھی نشست جیتنے میں ناکام رہی ہے، جبکہ اسے خیبر پختونخوا اسمبلی میں صرف دو نشستیں مل سکی ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، میں نے امیر کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی الیکشن میں خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکی اس لیے میں ناکامی قبول کرتا ہوں۔