بلوچستان میں دو انتخابی دفاتر کے باہرردھما کوں میں 27 افراد جاں بحق ہو گئے، ضلع پشین میں آزاد امیدوار کےانتخابی دفتر کے باہردھماکے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پشین کے علاقے خانوزئی میں آزادامیدوار کےانتخابی دفترکے باہرجمعرات کو خودکش دھماکا ہوا دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔ دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔
پولیس نے خانوزئی میں ہونے والے دھماکے کی تصدیق کی ہے، بتایا گیا ہے کہ دھماکہ انتخابی امیدوار اسفند یار کاکڑ کے دفتر باہر ہوا تاہم وہ خود وہاں موجود نہیں تھے ۔
پولیس کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی جبکہ امدادی ٹیموں کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان نے بھی دھماکے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ دھماکے میں آٹھ افراد جاں بحق ہوئے۔ تاہم بعد ازاں دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہو گئی ۔
ایک دوسرے واقعہ میں بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں جے یو آئی-ف کے انتخابی دفترکے باہر دھما کےکے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا عبدالواسع کے انتخابی دفتر کے قریب ہوا، جس میں 12 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے، زخمہیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال منتقل کر دیایا گیا۔ دھماکے کے وقت مولانا عبدالواسع دفتر میں موجود نہیں تھے۔