اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ)ملک بھر میں 8 فروری کے الیکشن کے لیے انتخابی مہم کا وقت گزشتہ رات 12 بجتے ختم ہوگیا، امیدواروں کواب کسی جلسے، جلوس، کارنر میٹنگ کی اجازت نہیں ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو اپنی انتخابی مہم چلانے کی اجازت 6 فروری کی رات 12 بجے تک دی گئی جوکہ منگل کی رات 12 بجےختم ہو گئی۔ مقررہ وقت کے بعد انتخابی مہم جاری رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مقررہ وقت کے بعد الیکشن سے متعلق اشتہارات و دیگر تشہیری مواد الیکٹرنک یا پرنٹ میڈیا پر نشر کرنے پر پابندی ہے، انتخابی عمل مکمل ہونے تک میڈیا پرپول سروے پر بھی پابندی ہوگی۔
ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ بدھ 8 فروری کی صبح 8 بجے شروع ہوگی جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ پانچ بجے تک پولنگ سٹیشن کے اندر پہنچ جانے والے ووٹرز کو ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت ہو گی