اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 55 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا۔
وفاقی وزارت خزانہ کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافےکی منظوری دی گئی ہے ، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 89 پیسےفی لیٹرہوگئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے 75 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 278 روپے 96 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے۔
اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں24 پیسے فی لیٹر کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق جمعرات یکم فروری 2024 سے پندرہ روز کے لیے ہو گا۔