کراچی( نئی تازہ رپورٹ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں زیر استعمال کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔
مانیٹری پالیسی کے اجلاس کے بعد گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے مارکیٹ میں زیر گردش جعلی کرنسی نوٹس سے متعلق سوال پربتایا کہ اسٹیٹ بینک نے ہر مالیت کے نئے کرنسی نوٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نےکہا کہ نئے نوٹس عالمی سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ چھاپے جائں گے اور رنگ، سیریل نمبر، ڈیزائن کو بھی ہائی سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا۔
گورنر کے مطابق تمام نئے نوٹوں کے ڈیزائن کے فریم ورک کے سلسلے میں ڈیزائنرز و ٹیکنالوجی ماہرین کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں، امید ہے یہ عمل مارچ تک مکمل ہوگا۔
مارکیٹ میں حالیہ مہینوں میں ایک ہزار اور 5 ہزارروپے مالیت کے جعلی نوٹ زیر گردش ہونے کی اطلاعات مسلسل آتی رہی ہیں ۔