اسلام آباد( نئی تازہ رپورٹ) اسلام آباد سمیت ملک بھر کے اتوار بازاروں اور ہفتہ بازاروں میں قائم یوٹیلٹی اسٹورزپورا ہفتہ کھلے رہیں گے۔
ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کے بیان کے مطابق نگران وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار ڈاکٹر گوہر اعجازنے ملک بھر کے اتوار بازاروں اور ہفتہ بازاروں کے یوٹیلیٹی اسٹورز اتوار کے ساتھ ساتھ پورا ہفتہ کھلے رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
ترجمان کے مطابق پورا ہفتہ سٹورز کھلے رہنے سے عوام کو بہت سہولت میسر آئے گی۔