بلوچستان کے ضلع ژوب اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جمعرات کی صبح ژوب میں آنے والے زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ زلزلے کا مرکز ژوب سے 123 کلو میٹر شمال میں تھا۔
زلزلے کی شدت زیادہ نہیں تھی تاہم جھٹکے محسوس ہ نے پر لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
زلزلے سے فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔