راولپنڈی ( نئی تازہ رپورٹ) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر اور چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویدونگ نے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔
چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈ ونگ نے آرمی ہیڈ کوآرٹرجی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں پاک چین دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات علاقائی سلامتی اور عوامی فلاح کے لیے نہایت ضروری ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
بیان کے مطابق چینی نائب وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔