بھارتی طیارہ پراسرار طور پر افغانستان میں پہاڑوں پر گر کر تباہ ہو گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ بدخشاں کے ضلع زیبک میں بھارت کا ایک طیارہ پہاڑوں پر گر کر تباہ ہو گیا۔
میڈیا رپورٹس میں افغان پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بھارت کا طیارہ گزشتہ رات ریڈار سے غائب ہوا تھا،وہ بدخشاں کے شمال مشرقی حصے میں گر کر تباہ ہوگیا۔
افغان حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات کیلئے ٹیم روانہ کر دی گئی ہے۔
فوری طور پر طیارے کی قسم، مسافروں کی تعداد اور حادثے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ۔
بدخشاں کے محکمہ اطلاعات کے سربراہ ذبیح اللہ امیری نے بھارتی طیارے کے گرنے کی تصدیق کی ہے انہوں نے کہا کہ حادثے کا درست مقام ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا، مقامی لوگوں کی طرف سے طیارہ گرنے کی اطلاع اتوار کی صبح دی گئی ۔
تازہ رپورٹس کے مطابق بھارت نے کہا ہے کہ افغانستان میں تباہ ہونے والا طیارہ بھارت کا نہیں تھا، بھاتی میڈیا نے سرکاری ذرائع کے حولے سے کہا کہ بھارت کا طیارہ افغانستان میں تباہ نہیں ہوا ۔
اس دوران سوشل میڈیا پر بعض صارفین اور صحافیوں نے ایسی پوسٹس شیئر کی ہیں جن میں کہا گیا کہ تباہ ہونے والے طیارے میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے افسران سوار تھے ، ان رپورٹس کی فوری طور پر تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ۔ صحافی عمار سولنگی کی جانب سے بھی ایکس پر ایسی پوسٹ کی گئی جسے صحافی وقار ستی نے ری پوسٹ کیا ۔