وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے 8 فروری کے انتخابات میں سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔
جمعرات کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں وفاقی سیکرٹری داخلہ اور چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز شامل ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی 7 اراکین پر مشتمل ہوگی، وزیر مواصلات کو کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی الیکشن کے بہتر انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کی ہدایات پر عمل کرے گی اور اضافی سیکیورٹی کی ہنگامی ضرورت پر ہدایات بھی جاری کرے گی۔