اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ ) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو 70 کروڑ ڈالرکی قسط جاری کر دی ہے۔اسٹیٹ بینک نے آئی ایم ایف سے رقم موصول ہونےکی تصدیق کردی ہے۔
آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈنےگزشتہ ہفتے پاکستان کے اقتصادی جائزےکی منظوری دی تھی۔ جس سے پاکستان کو 70 کروڑ دالر کی قسط کا اجرا ممکن ہوا۔
موجودہ قسط کی رقم کے بعد 3 ارب ڈالر کے سٹینڈ بائی معاہدے کے تحت پاکستان کو آئی ایم ایف کی طرف سے جاری کردہ کل رقم 1.9 ارب ڈالر ہوگئی ہے۔
آخری اقتصادی جائزے کے کی کامیاب تکمیل بعد پاکستان کو مزید1.1 ارب ڈالر ملیں گے۔
ایک الگ پیش رفت میں متحدہ عرب امارات نے پاکستان کا 2 ارب ڈالرکا قرض رول اوور کردیا ہے۔
اسٹیٹ بینک ترجمان کے مطابق یو اے ای نے 2 ارب ڈالرکا قرض ایک سال کی مدت کے لیے رول اوورکیا ہے، پاکستان نے رواں ماہ 2 ارب ڈالرکی رقم یو اے ای کو ادا کرنا تھی۔