عوامی مسلم لیگ کے سربراہ ، امیدواررکن قومی اسمبلی شیخ رشید کو ایک بار پھر گرفتارکر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق شیخ رشید کو 9 مئی کے حوالے سے درج مقدمے میں ضمانت خارج ہونے پراے ٹی سی عدالت کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق شیخ رشید کے خلاف حساس ادارے کے دفتر پر حملے کا مقدمہ درج ہے۔ وہ عدالت میں پیشی کے لئےآئے تھے۔
تھانہ نیو ٹائون میں درج مقدمہ میں ضمانت خارج ہونے پر شیخ رشید کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔