اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) دارالحکومت اسلام آباد، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے متعدد علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے،راولپنڈی، لاہور، پشاور، کوہاٹ، سرگودھا،میانوالی، مانسہرہ، جہلم ، گجرات ایبٹ آباد اور دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے۔
بنوں ، ڈی آئی خان، ہنگو، دیامر، پارا چنار، مظفرآباد، وادی نیلم آزاد کشمیر میں بھی زلزلہ آیا۔
فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان تھا، زلزلہ 2 بج کر 20 منٹ پر آیا ، زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی جس کی زیر زمین گہرائی 213کلو میٹر تھی۔
زلزلے کے جھٹکے کئی سیکنڈز تک محسوس کیے جاتے رہے جس کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد گھروں اور دفاتراور کاروباری جگہوں سے باہرآگئی۔