راولپنڈی ( نئی تازہ رپورٹ) الیکشن ٹربیونل راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی کومیانوالی سے بھی الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دیدیا۔
ریٹرننگ افسر نے عمران خان کے این اے 89 میانوالی سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے تھے جس کے خلاف انہوں نے ٹربیونل میں اپیل دائر کی تھی۔
ہائیکورٹ بینچ کے الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس چوہدری افضل نے بانی پی ٹی آئی کی اپیل پر سماعت کی تھی جس میں پی ٹی آئی کے وکیل رہنما علی ظفر نے دلائل دیے تھے، ٹربیونل نے 7 جنوری کو سماعت کے بعد اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔جو بدھ کو سنایا گیا
اس سے قبل الیکشن ٹریبونل لاہور نے بانی تحریک انصاف عمران خان کے این اے 122 لاہورسے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ درست قرار دے دیا تھا۔
لاہور ہائیکورٹ الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے این اے 122لاہورسے عمران خان کے کاغذات نامزگی مسترد کیے جانے کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت کی اور آر او کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔