لاہور( نئی تازہ رپورٹ) پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں منگل کو ختم ہو گئیں، صوبہ بھر کے سکول بدھ 10 جنوری سے کھل جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سردی کی شدید لہر کے باعث سکول کھولنے کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے سکولوں کے نئے اوقات کارمقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس( ٹوئٹر) پر ایک بیان میں نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 10 سے 22 جنوری تک سکول ساڑھے 9 بجے کھلیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے شدید سردی میں سکولوں کے بچوں کو گرم لباس پہننے کی بھی ہدایت کی ہے۔