ڈھا کہ (نئی تازہ مانیٹرنگ) بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے انتخابات میں مسلسل چوتھی جبکہ مجموعی طور پرپانچویں بار کامیابی حاصل کر لی ہے۔
ابتدائی نتائج کے مطابق شیخ حسینہ کی جماعت عوامی لیگ اور اس کے اتحادیوں نے 300 میں سے کم از کم 222 پارلیمانی نشستوں پرکامیابی حاصل کر لی ہے , جس سے حسینہ واجد کومزید پانچ سال کے لیے اقتدار مل گیا ہے۔
اہم اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے انتخابات کا بائیکاٹ کررکھا تھا، اس لیے مبصرین کے مطابق امید کی جارہی ہے کہ عوامی لیگ اور اتحادیوں کو مزید نشستیں مل جائیں گی ۔
بی این پی نے انتخابات کو ایک دھوکہ قرار دیا تھا۔
شیخ حسینہ کی مجموعی طور پریہ پانچویں مدت ہوگی، وہ پہلی بار 1996 میں وزیر اعظم بنی تھیں اور 2009 میں دوبارہ منتخب ہوئیں، اس کے بعد سے وہ اقتدار میں ہیں۔