راولپنڈی: ( نئی تازہ رپورٹ) توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی ،الیکشن کمیشن کے چار رکنی بینچ نے سماعت کی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں موجود تھے۔
عدالت میں مدعا علیہان کو فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی تاہم دونوں نے چارج شیٹ میں لگے الزامات سے انکار کردیا۔
بعد ازاں ا کیس کی مزید سماعت 16 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔
عمران خان اور دیگر کے خلاف اس کیس میں جیل ٹرائل کی منظوری دی گئی ہے۔