اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) حکومت نے نئے سال کے آغازپر پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔
خزانہ ڈویژن سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارش پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔
حکومت کی طرف سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنےسے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 276 روپے 21 پیسے اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 267 روپے 34 پیسے رہے گی۔ نئی قیمتیں آئندہ 15 روز تک نافذ رہیں گی۔