مانسہرہ (نئی تازہ رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد، سابق وزیراعظم نواز شریف کے این اے 15 مانسہرہ سے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ریٹرننگ افسر نے نواز شریف کے خلاف پی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد کردیے۔
پی ٹی آئی امیدوار اعظم سواتی نے مانسہرہ سے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیے۔
اعظم سواتی نے این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کیا تھا۔
این اے 15مانسہرہ سے نواز شریف کے کاغذات پر اعتراضات تحریک انصاف کے مقامی رہنما شاہد رفیق نے ریٹرننگ افسر کے پاس داخل کرائے۔
درخواست گزارکے مطابق نواز شریف کو سپریم کورٹ نےتاحیات نااہل قراردے رکھا ہے، اس لیے ریٹرننگ آفیسر مجاز نہیں کہ وہ نواز شریف کو الیکشن لڑنے کے لیےاہل قرار دیں۔
ریٹرننگ افسر حاجرہ سمیع نے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی پر دائر اعتراضات پر سماعت کی، دونوں جانب سے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا۔ بعد ازاں ریٹرننگ افسر نے فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کے خلاف اعتراضات مسترد کردیے۔