اسلام اباد ( نئی تازہ رپورٹ) الیکشن کمیشن کے احکامات کی روشنی میں وزیراعظم انوار الحق کاکٹر کے مشیر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پیر کو نگران وزیراعظم کی ایڈوائس پر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی۔
نگران وزیراعظم نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر اپنے مشیر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو ارسال کی تھی۔
صدر ّارف علوی نے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری نگران وزیراعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 48(1) کے تحت دی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 19 دسمبر کو وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کیا تھا۔