اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے،جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے۔
خزانہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی تجویز پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے۔
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 14 روپے کمی کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول 267.34 روپے فی لیٹر دستیاب ہو گا۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 13 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 276.21 روپے فی لیٹ ہو گئی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 11.29 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 164 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
مٹی کے تیل کی فی لیٹر کی قیمت 10.14 روپے کم کی گئی ہے اور نئی قیمت 191 روپے 2 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق ہفتہ 16 دسمبر 2023 سے ہوگا۔