راولپنڈی ( نئی تازہ رپورٹ) سائفر کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور پارٹی رہنما شاہ محمود قریشی کے خلاف فردِ جرم عائد کردی گئی۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے بدھ کو اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران سابق وزیر اعظم اور سابق وزیر خارجہ پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
گزشتہ روز خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف فردِ جرم کے لیے آج 13 دسمبرکی تاریخ مقرر کی تھی۔