لاہور( نئی تازہ رپورٹ) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب کی 1100 سے زائد نہروں کی بھل صفائی کا حکم دے دیا، نے 10 سال بعد ہونے والی بھل صفائی مہم 26 دسمبر سے شروع ہوکر 20 جنوری تک جاری رہے گی۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا ہے کہ تمام ڈویژنل کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نہروں کی مناسب صفائی کو یقینی بنائیں۔
محسن نقوی نے نہروں سے پانی کی چوری سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اپنے اضلاع کے انتظامی حکام پانی کی چوری ک روک تھام کے لیے موثر اقدامات کریں۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں پانی کی چوری روکنے کے اقدامات اوربھل صفائی پروگرام پر غور کیا گیا