کراچی ( نئی تازہ مانیٹرنگ) کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 61 ہزار کی حد عبور کر گیا۔
بدھ کوکاروبار شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 746 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے ساتھ ہی 100 انڈیکس 61 ہزار 476 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز سے پاکستان سٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس روزانہ بلند ترین سطح عبور کررہا ہے، منگل کو بھی کاروبار کے دوران 100 انڈیکس تاریخی بلند ترین سطح 60 ہزار 845 پر پہنچ گیا تھا تاہم کاروبارکے اختتام پر اضافہ 918 پوائنٹس رہا تھا اس طرح کلوزنگ کے وقت 60 ہزار 730 پوائنٹس تھے۔