اسلام اباد ( نئی تازہ رپورٹ) وزیراعظم انوار الحق کاکڑآج 26 نومبر سے 28 نومبر 2023 کے دوران متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔
سرکاری بیان کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے کے دوران یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات سیاسی، اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری، ثقافتی، دفاع اور عوام کے باہمی تعلقات سمیت تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کا موقع فراہم کرے گی۔
بیان کے مطابق وزیراعظم کے دورے کے دوران پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مفاہمت کی متعدد یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے جن میں توانائی، پورٹ آپریشنز پراجیکٹس، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ، فوڈ سیکیورٹی، لاجسٹک، کان کنی شامل ہیں، جبکہ ایوی ایشن اور بینکنگ اینڈ فنانشل سروسز کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے تعاون سمیت مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔