پشاور( نئی تازہ رپورٹ) نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کے تقرر کا فیصلہ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کی مشاورت کے بعد کیا گیا۔
ملاقات کے بعد جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ اکرم خان درانی اور محمود خان نے آئین کے آرٹیکل 224 کی شق ون (اے) کے تحت جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کو نگران وزیراعلیٰ مقرر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے سابق وزیر اعلیٰ محمود خان اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کی جانب سے نامزد کردہ جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کی بطور نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزدگی کی منظوری دے دی۔
بعد ازاں گ نگران وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کی حلف برداری کی تقریب ورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی جہاں نگران وزیر اعلیٰ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔
یاد رہے کہ سابق نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان گزشتہ روز 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے،