پشاور( نئی تازہ مانیٹرنگ) خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلی محمد اعظم خان انتقال کرگئے۔
نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان کوجمعہ کو طبیعت خراب ہونے پرہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
طبی عملے کے مطابق اعظم خان کو مختلف قسم کی بیماریوں کا سامنا تھا، انہیں بخار اور ڈائریا کی شکایت تھی جس کے باعث انہوں نے گزشتہ روز صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔